سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دھچکا، بیٹر ڈیرل مچل انجرڈہوگئے ، سیریز سے باہر

جمعہ 7 اکتوبر 2022 15:16

سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دھچکا، بیٹر ڈیرل مچل انجرڈہوگئے ، سیریز سے باہر
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی بیٹر ڈیرل مچل انجری کے باعث باہر ہوگئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بیٹر ڈیرل مچل کو دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کے باعث وہ سہ فریقی سیریز سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہیکہ کیوی بیٹر آج نیٹس پر بیٹنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈیرل مچل کی انجری سے متعلق بات کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ ڈیرل مچل کی فٹنس میں بہتری کیلئے کم از کم دو ہفتے لگیں گے تاہم سہ فریقی سیریز میں مچل کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ گیری اسٹیڈ کے مطابق ورلڈکپ میں مچل کی شمولیت پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ، مچل کی فٹنس کو مانیٹر کرتے ہوئے ان کے ورلڈکپ کھیلنے پر فیصلہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 07/10/2022 - 15:16:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :