گنگولی کی اہلیہ کئی روز سے بیمار، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل

ڈونا گنگولی کو گزشتہ چار روز سے کھانسی اور گلے میں درد کی شکایت تھی،بھارتی میڈیا

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:20

گنگولی کی اہلیہ کئی روز سے بیمار، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ساروو گنگولی کی اہلیہ اور ڈانسر ڈونا گنگولی کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈونا گنگولی میں چکن گونیا کی تشخیص ہوئی ہے، انہیں گزشتہ چار روز سے کھانسی اور گلے میں درد کی شکایت تھی تاہم دو روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ڈونا گنگولی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان میں چکن گونیا کی تصدیق کی۔دوسری جانب ساروو گنگولی کے بھائی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ڈونا گنگولی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے، بی سی سی آئی کے صدر بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں۔
وقت اشاعت : 07/10/2022 - 23:20:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :