ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق ریسلر سارہ لی انتقال کر گئیں

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای)کی سابق ریسلر سارہ لی 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساری لی کی والدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیٹی کی موت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہماری فیملی اس وقت بہت صدمے میں ہے۔سارہ لی کی موت کی خبر سے ریسلنگ کی دنیا میں سوگ کی فضا ہے جبکہ دیگر ریسلرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا گیاڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلر سارہ لی کی شادی ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر کوری جیمز ویسٹن سے ہوئی، جو ویسٹن بلیک کے نام سے مشہور ہیں۔ انکے تین بچے بھی ہیں۔
وقت اشاعت : 07/10/2022 - 23:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :