رمیز راجا، شعیب ملک اور حسن علی کی ویمن ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 7 اکتوبر 2022 23:24

رمیز راجا، شعیب ملک اور حسن علی کی ویمن ٹیم کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2022ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا، سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر حسن علی نے ویمن کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارک باد دی ہے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ ٹی 20 کے میچ میں شاندار کامیابی پر رمیز راجا نے ویمن الیون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ لیگ سے اسکلز بہتر ہونے کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں کا پول مضبوط ہوگا۔

پی سی بی چیئرمین نے عزم ظاہر کیا کہ تمام رکاوٹیں توڑ کر ویمن کرکٹرز کیلیے یکساں پلیئنگ فیلڈ مہیا کریں گے۔سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کو ہرانے پر ہمیں پاکستان ویمن ٹیم پر فخر ہے۔حسن علی نے اپنے پیغام میں ویمن کرکٹ ٹیم کو جیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ گرین شرٹس نے ہمیں ایک بار پھر قابل فخر کیا، پاکستان زندہ باد۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہ بھارت کے خلاف جیت پر پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔محمد حفیظ نے مزید لکھا کہ ندا ڈار نے اچھا کھیل کھیلا وہ سپر اسٹار ہیں۔واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے 13 ویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 124 رنز بنا کر آٹ ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 07/10/2022 - 23:24:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :