پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ہفتہ 8 اکتوبر 2022 16:38

پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکر چمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2022ء) ملائیشیا میں جاری 72 ورلڈ ٹیم اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو چار - دو سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی،فائنل فور میں جگہ بناکر پاکستان نے ایونٹ میں میڈل یقینی کرلیا ۔پاکستان کی جانب سے بابر مسیح اور احسن رمضان پر مشتمل ٹیم نے لکشمن رووٹ اور کمل چاولہ پر مشتمل ٹیم کو ہرایا۔احسن رمضان نے دونوں سنگلز جیتے، بابر کو ایک سنگل میں کامیابی حاصل ہوئی جب کہ ایک میں شکست ہوئی۔دو ڈبلز میں سے ایک پاکستان اور ایک انڈیا جیتا،احسن رمضان نے کمل چاولہ کے خلاف 54 کا بریک بھی کھیلا۔
وقت اشاعت : 08/10/2022 - 16:38:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :