11ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ یکم نومبر سے شروع ہو گی

پیر 10 اکتوبر 2022 13:23

11ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ یکم نومبر سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2022ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون 11ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ یکم نومبر سے سٹی سکول، کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپین شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 50 کے قریب سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی طلباء و طالبات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 28 اکتوبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے 4 اور 5 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 5 نومبر کو شام ساڑھے چار بجے منعقد ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03213077577 یا ای میل [email protected] پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔\932
وقت اشاعت : 10/10/2022 - 13:23:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :