ٹی20 ورلڈکپ، نیدرلینڈز نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی

نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر کے گروپ میں پہلی پوزیشن میں قبضہ جمالیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 اکتوبر 2022 12:22

ٹی20 ورلڈکپ، نیدرلینڈز نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی
گیلونگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 اکتوبر 2022ء ) ٹی20 ورلڈکپ کے پانچویں کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 5 وکتوں سے شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ گیلونگ میں کھیلے جارہے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 121 رنز بناسکی۔ نمیبیا کی جانب سے جان فرائے لنک سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ دیگر بلےبازوں میں کپتان گیرہارڈ ایراسمس 16، اسٹیفن بارڈ 19 جب کہ ڈیوڈ ویزا 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 2 جبکہ ٹم پرنگل، کالن ایکرمین اور رولف وین ڈر مروی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی اوپننگ جوڑی نے 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، وکرم جیت سنگھ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکس او ڈاؤڈ نے 35 رنز سکور کیے۔

(جاری ہے)

ٹام کوپر اور کولن ایکرمین جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم بس ڈی لیڈز 20 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔ نمیبیا کی جانب سے جے اسمٹ نے 2 جبکہ جان فرائے لنک اور برنارڈ شولٹز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نمیبیا نے ایشین چیمپئین سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے مات دی تھی۔
وقت اشاعت : 18/10/2022 - 12:22:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :