آئی بی ایس ایف ورلڈ مینز سنوکر چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان

بدھ 19 اکتوبر 2022 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2022ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈسنوکر ایسوسی ایشن ( پی بی ایس اے)نے آئی بی ایس ایف ورلڈ مینز سنوکر چیمپئن شپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بدھ کوپاکستان بلیئرڈ اینڈسنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیمپئن شپ 4 سے 12 نومبر2022 میں ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن نے ایونٹ میں شرکت کےلئے 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن میں محمد سجاد، احسن رمضان، بابر مسیح ، اور حارث طاہر شامل ہیں۔

ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ(آج) بدھ سے کراچی میں شروع ہوگیا ہے جو2 نومبر تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر احمد شیخ کی زیر نگرانی منعقد کیا جارہا ہے ان کے ہمراہ ایگزیکٹو ممبر نوید کباڈیہ بھی تربیتی کیمپ میں موجود ہیں۔\932
وقت اشاعت : 19/10/2022 - 17:29:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :