چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے (کل ) جمعہ کو کھیلے جائیں گے

جمعرات 20 اکتوبر 2022 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2022ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام جاری چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے (کل) جمعہ کو مصحف سکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلےگئے مردوں کے مقابلوں میں مصر کے مصطفی السیرٹی, ابراہیم الکیبنی،یاسین الشفی، بالا فارک، النواسانی، سرٹس ملک اور فرحان زمان نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔خواتین کے مقابلوں میں نور ہیکل حیا علی، او یونگ واے،ملک خفگی فیروز ابو الخیر، کیٹرینا ٹائکووا، جاکقیلائن ،مارٹا ڈومنگیز فرنینڈز نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 20/10/2022 - 22:42:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :