ٹی ٹونٹی رینکنگ ، محمد رضوان پہلی پوزیشن سے محروم

سوریا کمار یادو نے ٹاپ پوزیشن سنبھال لی ، بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، شاداب خان اور وسیم جونیئر کی ترقی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 نومبر 2022 13:18

ٹی ٹونٹی رینکنگ ، محمد رضوان پہلی پوزیشن سے محروم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 نومبر 2022ء ) ہندوستان کے سوریہ کمار یادو نے آسٹریلیا میں ہونے والے ICC مینز T20 ورلڈ کپ 2022ء میں گزشتہ ہفتے دو نصف سنچریاں بنانے کے بعد تازہ ترین رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔ سوریا کمار یادیو کے سڈنی میں ہالینڈ کے خلاف 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 51 اور پرتھ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 40 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز نے انہیں نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور پاکستان کے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑنے میں مدد کی، جو اس سال 4 ستمبر سے پہلے نمبر پر تھے۔

سوریا کمار یادیو T20I بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست رہنے والے 23 ویں کھلاڑی ہیں اور ویرات کوہلی کے بعد T20 کرکٹ میں نمبر 1 پر پہنچنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ستمبر 2014ء سے دسمبر 2017ء تک مختلف ادوار میں 1,013 دن ٹاپ پر گزارے۔

(جاری ہے)

یادیو کی ریٹنگ 863 ہے۔ یہ ستمبر 2014ء میں کوہلی کے 897 پوائنٹس کے بعد کسی ہندوستانی بلے باز کے دوسرے بہترین پوائنٹس ہیں۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس سری لنکا کے خلاف 104 اور انگلینڈ کے خلاف 62 کے اسکور کے بعد کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے ریلی روسو بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز بنانے کے بعد ٹاپ 10 میں داخل ہونے والے ایک اور کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 17 درجے ترقی کے بعد کیریئر کی بہترین آٹھویں پوزیشن سنبھالی ہے۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 73 رنز کی اننگز کھیل کر وہ تین درجے اوپر پہنچ کر 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز (چار درجے ترقی کر کے مشترکہ طور پر 17 ویں، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر دو درجے ترقی کر کے 28 ویں، سری لنکا کے بھانوکا راجا پاکسا 8 درجے ترقی کے بعد 29 ویں ، بنگلہ دیش کے لٹن داس 2 درجے چڑھ کر 36 ویں اور آسٹریلیا کی مچل مارش 2 درجے چڑھ کر 31 ویں اور مارکس اسٹونیس 2 درجے ترقی کے بعد39 ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔

سری لنکا کے اسپنر وینندو ہسرنگا کو باؤلرز میں چار درجے ترقی دے کر دوسری پوزیشن ملی ہے۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز سیم کرن دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز اینریچ نورٹجے بنگلہ دیش کے خلاف 10 رنز پر چار وکٹیں لینے کے بعد 11 درجے ترقی کرکے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سپنر مچل سینٹنر ٹاپ 10 میں چلے گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھی ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی بالترتیب 12 ویں اور 16 ویں پوزیشن پر ہیں۔

جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر لونگی نگیڈی کی بھارت کے خلاف 29 رنز کے عوض 4 وکٹوں نے انہیں 11 درجے ترقی کر کے بھارت کے اکشر پٹیل کے ساتھ مشترکہ 28 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ ہندوستانی سپنر روی چندرن ایشون 3 درجے چڑھ کر 18 ویں، پاکستان کے تیز گیند باز محمد وسیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ 21 ویں، نیوزی لینڈ کے سپنر اش سوڈھی 3 درجے ترقی کے ساتھ 22 ویں اور افغانستان کے بائیں ہاتھ کے گیند باز فضل الحق فاروقی 4 درجے ترقی کے بعد مشترکہ طور پر 24ویں نمبر پر اور ہندوستان کے ارشدیپ سنگھ 16 درجے ترقی کرکے 27ویں نمبر پر پر پہنچ گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/11/2022 - 13:18:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :