بابر اعظم کی ناقص کارکردگی نے مداحوں کو رکی پونٹنگ کی پیشنگوئی یاد دلا دی

سابق آسٹریلین کپتان نے کہا تھا کہ اگر بابر اس ٹورنامنٹ میں رنز بنانے میں ناکام رہے تو مجھے نہیں لگتا کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ جیت سکے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 نومبر 2022 15:15

بابر اعظم کی ناقص کارکردگی نے مداحوں کو رکی پونٹنگ کی پیشنگوئی یاد دلا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 نومبر 2022ء ) آسٹریلیا میں پاکستان کی T20 ورلڈ کپ 2022 کی مہم مایوس کن رہی ہے اور قومی ٹیم کے بھارت اور زمبابوے کے خلاف اپنے پہلے تین میچوں میں سے دو میچز ہارنے سے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہو گئی ہے۔ دنیا کے سرفہرست بلے بازوں میں سے ایک بابر اعظم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں ناکام رہے ہیں حالانکہ انہوں نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2021 میں ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر ایونٹ ختم کیا تھا۔

ایونٹ میں آل فارمیٹ کے کپتان کی ناکامی کے ساتھ ساتھ مینز ان گرین کی ناقص کارکردگی نے پاکستان کے کرکٹ شائقین کو سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا تین ماہ پرانا بیان یاد دلا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال جولائی میں دو بار ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی کپتان نے آئی سی سی کے جائزے میں کہا تھا کہ ’اگر بابر اس ٹورنامنٹ میں رنز بنانے میں ناکام رہے تو مجھے نہیں لگتا کہ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ جیت سکے گی‘ ۔

بابر اعظم کی زیرقیادت ٹیم 3 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیبل ٹاپرز جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی ، میگا ایونٹ کا قومی ٹیم کا آخری مقابلہ 6 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے بھارت کو شکست دینے کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کے امکانات تقریباً معدوم ہو چکے ہیں اور اب کوئی معجزہ ہی انہیں وہاں پہنچا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 02/11/2022 - 15:15:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :