چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے قو می ہاکی ٹیم کپتان محمد عمران کی قیادت میں بھارت پہنچ گئی

ٹیم ایشین گیمز کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھی عمدہ کا ر کردگی کا مظاہرہ کر ے گی تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور ہم اپر امید ہیں کہ چیمئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کر کے قوم کو خو شی منانے کاموقع فراہم کریں گے، شہناز شیخ ، پاکستان ہاکی ٹیم چیمئنز ٹرافی میں سونے کے تین تمغوں سیمت چیمپئینز ٹرافی میں مجموعی طور پر16میڈل حاصل کر رکھے ہیں

منگل 2 دسمبر 2014 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے قو می ہاکی ٹیم کپتان محمد عمران کی قیادت میں بھارت پہنچ گئی ۔20سال بعد چیمئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر نے کا عزم لئے پاکستان ہاکی ٹیم محمد عمران کی قیادت میں بھارتی شہر ببنیسور پہنچ گئی ۔معاشی مشکلات کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم ایشین گیمز کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھی عمدہ کا ر کردگی کا مظاہرہ کر ے گی ،،قومی ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ کے انگلینڈ ،آسٹریلیا اور بیلجئیم کے ساتھ پول اے میں شامل ہے ،گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 6دسمبرکو بیلجئیم کے خلاف کھیلے گی ۔

قومی ہاکی ٹیم کے منیجر و چیف کوچ شہناز شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم اس میگاا یونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

شہناز شیخ نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے اور ہم اپر امید ہیں کہ چیمئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کر کے قوم کو خو شی منانے کاموقع فراہم کریں گے ۔قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران اور سینئر کھلاڑی راشد محمود گذشتہ صبح اپنے ادارے کی جانب سے این او سی ملنے کے بعد ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہو گئے۔

کپتان محمد عمران نے اپنے براؤنز میڈل کا دفاع کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔محمد عمران نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کھلاڑی معاشی مشکلات کا شکار ہیں مگر ہم نے تمام حالات بھلا کر بھرپور تیاری کی ہے اور کوشش ہو گی کہ ہم اپنے براؤنز میڈل کا بھرپور انداز میں دفاع کریں ۔ پاکستان ہاکی ٹیم چیمئنز ٹرافی میں سونے کے تین تمغوں سیمت چیمپئینز ٹرافی میں مجموعی طور پر16میڈل حاصل کر رکھے ہیں،پاکستان ہاکی کی موجودہ مشکل صورت حال میں ببنیسور میں کامیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی ۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 19:47:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :