شاہ جی گولڈ کپ، خان کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کرلی

منگل 2 دسمبر 2014 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) پانچواں شاہ جی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2014ء،خان کلب نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن لائنز کلب کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔جمخانہ گراؤنڈ پر جاری پانچویں شاہ جی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2014ء میں خان کلب نے ٹاس جیت کر فرانٹیئر فاؤنڈیشن لائنز کلب کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔فرانٹیر فاؤنڈیشن لائنز کلب نے 35 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

منتظر شاہ نے 94 اور مدثر درانی نے 31رنز بنائے۔ خان کلب کی طرف سے عمران نے 3، توحید نے 2، خان اور نوید نے 1,1وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں خان کلب نے 30.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 205رنز بنائے۔ نوید نے 54 ، کامران نے 43، اور عمران نے 34رنز بنائے۔ فرانٹیر فاؤنڈیشن لائنز کلب کی طرف سے ہمایون نے 3 اور اویس نے 1 وکٹ حاصل کی۔ میچ کے دوران ایمپائرنگ کے فرائض محمد فیاض اور ارشد اقبال نے جبکہ سکورنگ کے فرائض شہر جمال نے سرانجام دئیے۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 20:00:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :