ویسٹ انڈین ٹیم 10 دسمبر سے جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی،

مہمان ٹیم دورے کے دوران پروٹیز کے خلاف تین ٹیسٹ، تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 دسمبر سے سینچورین میں شروع ہو گا

منگل 2 دسمبر 2014 23:23

کیپ ٹاؤن ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے جنوبی افریقہ انوی ٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران پروٹیز کے خلاف تین ٹیسٹ، تین ٹی ٹونٹی اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 دسمبر سے سینچورین میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے پورٹ الزبتھ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 2 جنوری سے کیپ ٹا?ن میں شروع ہو گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری کو کیپ ٹا?ن، دوسرا میچ 11 جنوری کو جوہانسبرگ اور آخری میچ 14 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 16 سے 28 جنوری تک کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 23:23:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :