گپٹل کی شاندار سنچری اور ملن کی تباہ کن باؤلنگ،نیوزی لینڈ اے نے آئرلینڈ کو 111 رنز سے ہرا دیا

منگل 2 دسمبر 2014 23:23

دبئی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) مارٹن گپٹل کی شاندر سنچری اور ملن کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ اے ٹیم نے آئرلینڈ کو ون ڈے میچ میں 111 رنز سے ہرا دیا۔ آئرش ٹیم 337 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں 41 ویں اوور میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان ولیم پورٹرفیلڈ کی نصف سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

(جاری ہے)

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ اے ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور کی پانچویں گیند پر 337 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، گپٹل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز کی اننگز کھیلی، ڈین براؤن لی 66 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

پیٹر چیز اور سٹورٹ تھامسن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آئرش ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40.5 اوورز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان ولیم پورٹر فیلڈ 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایڈم ملن نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 23:23:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :