انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ،گھوڑا ڈانس کیا گیا

منگل 15 نومبر 2022 14:50

انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ،گھوڑا ڈانس کیا گیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2022ء) سرگودھا میں قومی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں گھوڑا ڈانس کیا گیا۔امیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کو بھی پگڑی پہنائی گئی، دیگر مردوں نے روایتی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں، امیمہ اور محسن کو بگھی میں بٹھا کر تقریب میں لایاگیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں قومی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی امیمہ حق اور ملک مسعود کھوکھر کے بیٹے ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب شاہین پارک میں منعقد کی گئی۔تقریب میں انضمام الحق کیعلاوہ مشتاق احمد کو بھی پنجابی روایات کیتحت سر پر پگڑی پہنائی گئی اور گھوڑے پر بٹھا کر بھرپورانداز میں ویلکم کیا گیا۔امیمہ حق اور ملک محسن مسعود کو خوبصورت بگھی میں بٹھا کر تقریب میں لایاگیا، انضمام الحق کی بیٹی کانکاح پہلے ہی ہوچکا ہے اور 19نومبر کو ولیمہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 15/11/2022 - 14:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :