u34ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ میں مزید میچوں کا فیصلہ

منگل 22 نومبر 2022 22:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2022ء) خیبر پختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری 34ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن میں ٹاپ رینک کھلاڑی سوات کے سعود نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سلیمان خان کو تین چار سے ہرا دیا تاہم سلیمان خان نے بلیک بال پر آخری فریم میںشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

آزاد جموں کشمیر کے عبدالغفار نے ہزارہ کے عبدالرحمٰن کو چار صفر، پشاور کے مجاہد علی نے سوات کے ساجد کو چار صفر، پشاور کے سربلند نے پشاور ہی کے مسعود احمد کو چار صفر، آزاد جموں کشمیر کے عامر شہزاد نے پشاور کے فرحان کو چار دو، ہزارہ کے محمد کامران نے پشاور کے سفیان خان کو چار ایک، آزاد جموں کشمیر کے سجاد عبداللہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سکندر خان کو چار ایک، پشاور کے عمران راکٹ نے پشاور ہی کے علی سید کو چار صفر، ہزارہ کے شرجیل نے آزاد جموںکشمیر کے کامران کو چار صفر، آزاد جموںکشمیر کے عبداللہ نے صوابی کے عطاء کو چار دو،ہزارہ کے اسد سواتی نے آزاد جموں کشمیر کے عبدالغفار کو چار صفر، پشاور کے فواد خان نے پشاور کے حیدر علی کو چار ایک، پشاور کے شاہ خان نے فاٹا کے رفیق کو چار ایک، پشاور کے ملک یاسر نے فاٹا کے کاشف کو چار تین، آزاد جموں کشمیر کے آکاش نے پشاور کے نعمان کو چار ایک سے ہرایاجبکہ پشاور کے جلیل ماسکو کو مخالف کھلاڑی کے نہ آنے پرواک اوور مل گیا۔

وقت اشاعت : 22/11/2022 - 22:05:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :