قومی ٹیم دوسری سارک سنوکر چیمپئن شپ2022میں شرکت کےلئے کل بنگلہ دیش روانہ ہوگی

جمعرات 24 نومبر 2022 17:27

قومی ٹیم دوسری سارک سنوکر چیمپئن شپ2022میں شرکت کےلئے   کل  بنگلہ دیش روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2022ء) دوسری سارک سنوکر شپ2022میں شرکت کےلئے قومی سنوکر ٹیم آج بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دوسری سارک سنوکرچیمپئن شپ میں شرکت کےلئے جمعرات کو تھائی ایئرویز کی پرواز نمبرTG-342 کے ذریعہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنگلہ دیش کےلئے روانہ ہوگی۔ دوسری سارک سنوکر چیمپئن شپ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں26 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلی جائے گی ۔پاکستان کی 3 رکنی سکواڈ میں 2 کھلاڑی احسن رمضان، ابرمسیح اور آفیشل ریفری نوید کپاڈیہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/11/2022 - 17:27:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :