آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 نومبر سے شروع ہو گا

ہفتہ 26 نومبر 2022 13:44

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 نومبر سے شروع ہو گا
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2022ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 30 نومبر سے پرتھ میں شروع ہو گا، ویسٹ انڈین ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، اس سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 30 نومبر سے پرتھ سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، مچل سٹارک، نیتھن لائن اور سٹیون سمتھ شامل ہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم اوپنر بیٹر کریگ براتھویٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور اسے جیسن ہولڈر، جرمائن بلیکووڈ، کیمار روچ، الزاری جوزف اور کائل میئرز کی خدمات حاصل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 سے 12 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/11/2022 - 13:44:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :