’دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں‘، شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے درخواست کر دی

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر کا حال ہی میں اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 نومبر 2022 13:28

’دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں‘، شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے درخواست کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2022ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے دعا کی درخواست کردی۔ سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی حال ہی میں منعقد کیے جانے والے قومی کرکٹرز کے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں شاہین کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن انٹری کے دوران شاہین کو اکیلا دیکھ کر ان کے مداح بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات شروع کردیے۔

کرکٹر نے طبیعت سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔
دوسری جانب ہال میں شاہین کو آتا دیکھ ایک دلہن اور لڑکی کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن کی جانب سے تصویر کی خواہش شاہین رد نہ کرسکے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے تھے۔                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 26/11/2022 - 13:28:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :