ورلڈکپ جیتنا ہے تو آئی پی ایل مت کھیلو، سابق بھارتی کوچ کا مشورہ

ہماری ٹیم گذشتہ 7،8 ماہ کے دوران مستحکم نہ ہوسکی، کھبی کسی سے اوپن کرائی گئی تو کبھی کسی کو بولنگ کیلئے اتارا، مستقبل کی کوئی پلاننگ نہیں کی: دنیش لاڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 نومبر 2022 13:37

ورلڈکپ جیتنا ہے تو آئی پی ایل مت کھیلو، سابق بھارتی کوچ کا مشورہ
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 نومبر 2022ء ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد سے بھارتی کرکٹ ٹیم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کپتان روہت شرما کے کوچ نے اہم بیان داغ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روہت شرما کے بچپن کے کوچ دنیش لاڈ نے کہا کہ ہماری ٹیم گذشتہ 7 سے 8 ماہ کے دوران مستحکم نہ ہوسکی، کھبی کسی کے اوپن کرائی گئی تو کبھی کسی کو بولنگ کے لئے اتارا، مستقبل کی کوئی پلاننگ نہیں کی۔

دنیش نے کہا کہ ٹیم کے غیر مستحکم ہونے کا مسئلہ ورک لوڈ مینجمنٹ نہیں ہے، دنیا میں ہر کوئی کرکٹ کھیل رہا ہے، آپ بطور کرکٹر اسے بوجھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے روہت شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شکست کے پیچھے ورک لوڈ مینجمنٹ ہے تو میں یہ کہوں گا کہ اگر آپ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنا چاہتے ہیں تو آئی پی ایل کھیلنا چھوڑ دے۔

(جاری ہے)

روہت کے بچپن کے کوچ نے کہا کہ میرا روہت کو مشورہ ہے کہ اسے وہ بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ بنیں، اس طرح کے میچز میں اسے سیکھنے کو ملے گا اور غلطیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، آپ کو انٹرنیشنل کرکٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ بھارتی تجزیہ کاروں نے ٹی ٹونٹی میں ناقص حکمت عملی پر روہت شرما کو مورد الزام ٹہرایا اور ان سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔ روہت شرما کو آرام کی غرض سے دورہ نیوزی لینڈ میں شامل نہیں کیا گیا ان کی جگہ ہرڈیک پانڈیا ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/11/2022 - 13:37:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :