شاہین کو آتا دیکھ دلہن بھی تصویر کیلئے بھاگی چلی آئی، ویڈیو وائرل

ہفتہ 26 نومبر 2022 19:24

شاہین کو آتا دیکھ دلہن بھی تصویر کیلئے بھاگی چلی آئی، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی حال ہی میں منعقد کیے جانے والے قومی کرکٹرز کے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں شاہین کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم انٹری کے دوران شاہین کو اکیلا دیکھ کر ان کے مداح بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات شروع کردیے۔کرکٹر نے طبیعت سے متعلق پوچھے گئے سوالات پر کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں شاہین کو مداحوں کے ساتھ خاصا گھلے ملے دیکھا گیا۔دوسری جانب ہال میں شاہین کو آتا دیکھ ایک دلہن اور لڑکی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں دلہن کی جانب سے تصویر کی خواہش شاہین رد نہ کرسکے جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا حال ہی میں اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور اپنا 4 اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہ کر سکے تھے۔
وقت اشاعت : 26/11/2022 - 19:24:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :