فیفا ورلڈ کپ ،مچل ڈک نے آسٹریلیا کو فتح دلوا دی

اسٹریلوی ٹیم کو پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس کے ہاتھوں چار ایک کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

ہفتہ 26 نومبر 2022 22:47

دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) مچل ڈک کے فیصلہ کن گول کی بدولت آسٹریلیا نے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے میچ میں تیونس کو شکست دیکر تین قمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔اسٹریلوی ٹیم کو پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس کے ہاتھوں چار ایک کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آسٹریلیا کے دو میچوں میں تین ،تیونس کا دو میچوں میں ایک پوائنٹ ہے، میچ کے دوران تیونس کو پانچ جبکہ آسٹریلیا کو دو کارنر ملے، تیونس کے کھلاڑیوں کو فال پلے کا مظاہرہ کرنے پر ریفری کی جانب سے تین یلو کارڈکا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل گروپ ڈی میں تیونس اور ڈنمارک کے درمیان میچ برابر رہا تھا۔الجنوب فٹ بال اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے اسٹیج گروپ میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کی23 ویں منٹ میں آسٹریلیا کی بہترین موو کے نتیجے میں مچل نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کیا۔

(جاری ہے)

ساتھی کھلاڑی نے ڈی کے باہر سے ہٹ لگائی جسے مچل نے جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوا دی۔

40ویں منٹ میں تیونس کے کھلاڑیوں نے جوابی وار کیااور تیونس کے کھلاڑی کی ہٹ جو براہ راست گول میں جارہی تھی آسٹریلوی دفاعی کھلاڑی نے خوبصورتی سے کلیئر کی۔تھوڑی دیر بعد ہی تیونس نے آسٹریلوی گول پر حملہ کیا لیکن اس کے کھلاڑی کی ہٹ گول پوسٹ کے برابر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی۔ وقفے پر اسکور ایک صفر تھا۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دو حملے کیے لیکن گول نہ کرسکے۔
وقت اشاعت : 26/11/2022 - 22:47:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :