پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

بھارت کے شہر نئی دلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 27 نومبر 2022 19:16

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی
دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر 2022ء ) پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔ بھارت کے شہر نئی دلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حشام ہادی خان نے ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔ بھارت کے شہر نئی دلی میں ہونے والی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے حشام ہادی خان ایک مرتبہ پھر ایشین چیمپئن بن گئے۔

حشام ہادی خان نےٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے فائنل میں بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو شکست دی۔3 روزہ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے حشام ہادی خان نے کھیل کے دوسرے دن سے ہی لیڈ حاصل کرلی تھی ان کا دو دن کا اسکور 1420 تھا۔

(جاری ہے)

ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کے مونس خان نے ملائیشیئن پلیئر کے خلاف ہائی ایسٹ انفرادی اسکور 760 بھی بنایا۔

ایشین چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 60 پلیئرز کے درمیان مقابلہ تھا۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کے 6 پلیئرز رہے۔ چیمپئن حشام ہادی خان پہلے بھارت کے مادھو گوپال کماتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 27/11/2022 - 19:16:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :