پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، راشد لطیف رضوان و سرفراز کو ٹپس دینے گراؤنڈ پہنچے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

پیر 28 نومبر 2022 19:14

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ، راشد لطیف رضوان و سرفراز کو ٹپس دینے گراؤنڈ پہنچے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2022ء) انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق کپتان راشد لطیف وکٹ کیپر سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ٹپس دینے گراؤنڈ پہنچے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں سابق کپتان راشد لطیف کی آمد ہوئی جہاں راشد لطیف نے قومی ٹیم کے دونوں وکٹ کیپرز محمد رضوان اور سرفراز احمد کو ٹپس دیں۔

(جاری ہے)

راشد لطیف پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی دعوت پر ٹریننگ سیشن میں پہنچے، سابق کپتان کو انگلینڈ سے سیریز سے قبل سرفراز اور رضوان کو ٹپس دینے کے لیے بلایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا۔
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 19:14:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :