کسی نے زہر دیدیا تھا، تکلیف کے باعث باتھ روم میں جاکر روتا تھا،عمران نذیر کا انکشاف

پیر 28 نومبر 2022 19:14

کسی نے زہر دیدیا تھا، تکلیف کے باعث باتھ روم میں جاکر روتا تھا،عمران نذیر کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2022ء) پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز عمران نذیر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں زہر دیا گیا تھا جس کے باعث انہوں نے شدید تکلیف برداشت کی۔ٹی وی پروگرام میں عمران نذیر نے زہر دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مرکری پلادی گئی تھی جس سے ان کے جسم کے تقریباً تمام جوڑ ناکارہ ہوگئے تھے، سابق کرکٹر نے کہا کہ کسی کے جسم کے ایک جوڑ میں بھی تکلیف ہو تو اگلا پچھلا سب یاد آجاتا ہے، میرا وہ وقت جیسا گزرا، میں جانتا ہوں یا میرا رب ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس زہر نے میرے 10 جوڑوں پر اثر ڈالا، ٹھیک طرح سے چل بھی نہیں پاتا تھا، صبح کے وقت منہ بھی نہیں دھویا جاتا تھا، میں نے کسی کے سامنے آنسو نہیں بہائے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ میں صرف باتھ روم میں جاکر روتا تھا اور کہتا تھا یا اللہ اب اور کتنی سزا ہے میری تاہم پھر بھی میں نے بہت بہادری سے یہ وقت گزارا، الحمداللہ۔عمران نذیر نے اس مشکل وقت میں اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے رہنے کو سراہا، انہوں نے کہا 'مشکل وقت میں ہمیشہ بیوی ہی کام آتی ہے، وہی ساتھ دیتی ہے۔
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 19:14:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :