انگلش کپتان بین سٹوکس کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

پیر 28 نومبر 2022 19:36

انگلش کپتان بین سٹوکس کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2022ء) انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے میدان میں آگئے، مایہ ناز آل راؤنڈر نے ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جس سے بہت سے لوگ متاثر ہوئے، انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے میری زندگی میں بہت کچھ دیا ہے، یہ صحیح وقت ہے کچھ ایسا کیا جائے جو کرکٹ سے بڑھ کر ہو، ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کے نام کرتا ہوں اور امید ہے کہ یہ عطیہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا، بین سٹوکس نے مزید کہا کہ وہ 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت خوش ہیں، تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

وقت اشاعت : 28/11/2022 - 19:36:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :