فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 5 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

پیر 28 نومبر 2022 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2022ء) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 35ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 5سے 11دسمبر تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ، چیمپئن شپ میں مرد اورخواتین، بوائز انڈر 18 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ملک کے نامور کھلاڑی عقیل خان، محمد شعیب، مزمل مرتضیٰ، محمد عابد اور بہت سے قومی کھلاڑی اور پی ٹی ایف سے منسلک تمام یونٹس آرمی، نیوی، ایئر فورس، واپڈا، ریلوے، ایچ ای سی، ایس این جی پی ایل، پی او ایف واہ، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ نے قبل ازیں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک میں ٹینس کھیل کی فروغ اور بہتری کے لئے 35ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے انتظامات کی منظوری دی گئی ۔
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 23:56:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :