فیفا ورلڈ کپ، سربیا اور کیمرون کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد3-3 گول سے برابر

پیر 28 نومبر 2022 23:57

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2022ء) فیفا ورلڈ کپ2022 ء میں سربیا اور کیمرون کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ قطر میں جاری میگا ایونٹ میں پیر کو دوحہ کے الجنوب سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف کے 29ویں منٹ میں کیمرون کے جین چارلس نے پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو1-0گول کی برتری دلا دی جبکہ سربیا کے سٹرائنجا پوولووچ اور سرگیج میلنکووچ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں یکے بعد دیگرے دو گول کرکے اپنی ٹیم کوکیمرون کے خلاف 2-1گولز کی برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف کے53 ویں منٹ میں سربیا نے تیسرا گول کرکے اپنی برتری کو مزید بڑھا کر3-1گولز کردیا۔ اس موقع پر سربیا کی میچ میں پوزیشن مضبوط ہوگئی تاہم کیمرون کے ونسنٹ ابوبکر نے 63 ویں منٹ اور ایرک میکسم نے 66 ویں منٹ میں دو گول کرکے میچ کو 3-3 گولز سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کیمرون نے فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی میچ میں 3 گول کئے ہیں۔یاد رہے کہ سربیا اور کیمرون کی ٹیموں کو ورلڈکپ کے ابتدائی میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا،سربیا کی ٹیم 2دسمبر کو اپنے آخری گروپ میچ میں سوئٹزلینڈ جبکہ کیمرون کی ٹیم اسی روز آخری میچ میں برازیل کے مدمقابل ہوگی۔
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 23:57:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :