ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ، آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

منگل 29 نومبر 2022 22:39

ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ، آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو3-1 گول سے شکست دے دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن سے منگل کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ میچ آئرلینڈ نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔آئرلینڈ کی جانب سے کونور نے پہلا گول 18ویں منٹ، بینجمن نے 36ویں منٹ میں دوسرا گول اور شین نے50ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالحنان نے 18ویں منٹ میں سکور کیا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ فرانس کے ساتھ یکم دسمبر کو دوپہر دو بجے کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 29/11/2022 - 22:39:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :