انگلینڈ کی مشہور تنظیم ’’بارمی آرمی ‘‘بھی پاکستان پہنچ گئی

منگل 29 نومبر 2022 22:41

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2022ء) پاکستان میں ٹیسٹ میچز کے لیے آئی انگلش ٹیم کے پیچھے پیچھے انگلینڈ کرکٹ شائقین پر مشتمل مشہور تنظیم ’’بارمی آرمی ‘‘پاکستان پہنچ گئی۔ بارمی آرمی نے پاکستان پہنچنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

(جاری ہے)

بارمی آرمی کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لوکیشن انگلینڈ سے پاکستان تبدیل کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بارمی آرمی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150 انگلش شائقین کرکٹ پاکستان پہنچے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بارمی آرمی 2005ء کے بعد پہلی بار پاکستان پہنچی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 29/11/2022 - 22:41:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :