کولیڈو کولیبلے فیفا ورلڈ کپ میں گول سکور کرنے والے سینیگال کے معمر ترین فٹ بالر بن گئے

منگل 29 نومبر 2022 22:40

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) کولیڈو کولیبلے فیفا ورلڈ کپ میں گول کرنے والے سینیگال کے معمر ترین فٹ بالر بن گئے۔ انہوں نے منگل کو فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں گروپ اے میں ایکواڈور کے خلاف کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں وننگ گول کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ کارنامہ 31 سال اور 162دنوں کی عمر میں سرانجام دیا۔ واضح رہے کہ سینیگال نے جنوبی امریکی ٹیم کو شکست دے کر 1990ء کے بعد پہلی افریقی ٹیم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اس سے قبل 1990ء میں کیمرون نے کولمبیا کو شکست دے کر یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ سینیگال نے 2002ء کے بعد پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ ناک آئوٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/11/2022 - 22:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :