موئسس سائیسیڈو فیفا ورلڈ کپ میں گول سکور کرنے والے ایکواڈور کے کم عمر ترین فٹ بالر بن گئے

منگل 29 نومبر 2022 22:50

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) موئسس سائیسیڈو فیفا ورلڈ کپ میں گول سکور کرنے والے ایکواڈور کے کم عمر ترین فٹ بالر بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے منگل کو فیفا ورلڈ کپ 2022ء گروپ اے میں سینیگال کے خلاف کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں گول کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ 21 سال 27 دنوں کی عمر میں سرانجام دیا۔ واضح رہے کہ اس میچ میں ایکواڈور کو سینیگال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے ساتھ ہی ایکواڈور کا فیفا ورلڈ کپ 2022ء کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا۔
وقت اشاعت : 29/11/2022 - 22:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :