پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کوشکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 29 نومبر 2022 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران کو شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ لاہور میں منعقدہ چیمپئن شپ میں منگل کو کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن ایران کو 3-1سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان نے ایران کے خلاف پہلے دو سیٹس میں شاندار کھیل پیش کرکے25-16اور25-17سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

تیسرے سیٹ میں ایران نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 25-23پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے سیٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے 25-20سے سیٹ اپنے نام کرکے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دی۔واضح رہے کہ پاکستان نے 17سال بعدچیمپئن شپ کی میزبانی کی ہے جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 29/11/2022 - 23:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :