ٹی10 لیگ ،افتخار احمد کی دھماکے دار انٹری، ریکارڈ بھی بنا ڈالا

مڈل آرڈر بلے باز رواں سیزن میں سے زیادہ انفرادی سکور کرنے والے بیٹر بن گئے ، 5 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 83 رنز بنائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 نومبر 2022 12:39

ٹی10 لیگ ،افتخار احمد کی دھماکے دار انٹری، ریکارڈ بھی بنا ڈالا
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 نومبر 2022ء ) متحدہ عرب امارات کی ٹی10 لیگ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے دھماکے دار انٹری دیدی۔ گزشتہ روز بنگال ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے 5 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 83 رنز بناڈالے۔
افتخار نے 2 اوورز میں 41 رنز کے عوض انگلینڈ کے باؤلر رچرڈ گلیسن کو نشانہ بنایا۔

32 سالہ کرکٹر کی جارحانہ اننگز کی بدولت بنگلہ ٹائیگرز نے 10 اوورز میں 133 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب ابوظہبی بُلز 121 رنز بناسکی۔ دوسری جانب افتخار کی 83 رنز کی اننگز کھیل کر رواں سیزن میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ روز افتخار احمد نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹی10 جیسے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی شامل ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ سازی کا رجحان موجود ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹی10 لیگ کا آغاز 23 نومبر کو ہوا تھا جب کہ فائنل 4 دسمبر کو زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔                                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 12:39:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :