ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر شیو نرائن چندر پال کے بیٹے بھی ٹیسٹ کرکٹر بن گئے

بدھ 30 نومبر 2022 14:12

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شیو نرائن چندر پال کے بیٹے بھی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر بن گئے۔ٹیگ نرائن چندر پال نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے مشہور بیٹر برائن لارا نے ٹیگ نرائن چندرپال کو ٹیسٹ کیپ دی۔شیو نرائن اور ٹیگ نرائن چندر پال ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیسٹ کھیلنے والے پانچویں باپ بیٹے ہیں۔ٹیگ نرائن چندر پال ٹاپ آرڈر کے بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ پرتھ میں ہو رہا ہے ۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 14:12:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :