پشاور یونیورسٹی والی بال زون بی فائنل جیت لیا

بدھ 30 نومبر 2022 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ زون بی کے مقابلوں میں پشاور یونیورسٹی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹر یونیورسٹی والی بال فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم کے مطابق پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے تین روزہ مقابلوں میں پشاور یونیورسٹی کی ٹیم نے سیمی فائنل میں زرعی یونیورسٹی کو سٹریٹ سیٹس میں تین صفر سے شکست دی جبکہ گزشتہ روز ہونیوالے فائنل میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے خلاف پشاور یونیورسٹی نے ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین صفر سے کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے انٹر یونیورسٹی والی بال فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم اور آرگنائزنگ ٹیم نے پشاور یونیورسٹی کی والی بال ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم انٹر یونیورسٹی فائنل میں بھی اپنی بہترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرے گی انہوں نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمدادریس کی کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کی جانیوالی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی سپورٹ ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے اور امید ہے کہ وہ اسی طرح کھیلوں کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیںگے۔

وقت اشاعت : 30/11/2022 - 22:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :