افغان کرکٹ لیگ ، اتلان کلب پشاورکے ہاتھوںبریالے کلب اپردیر کوسات وکٹوں سے شکست

بدھ 30 نومبر 2022 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) اسلامیہ کالج پشاورمیں جاری افغان کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میںافغان اتلان کلب پشاورنے بریالے کلب اپردیر کوسات وکٹوں سے شکست دیکر جیت کے ساتھ اپناکھاتہ کھول لیافتح کلب نے مقررہ 180 رنز کاہد ف باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔اس موقع پریواین ایچ سی آر سب آفس پشاورکے سربراہ غیرت احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرکمشنر افغٖان کمشنریٹ عباس خان بھی موجود تھے جن کامیچ سے قبل دونون ٹیموں سے تعارف کرایاگیا۔

(جاری ہے)

یواین ایچ سی آراورڈائریکٹریٹ ایجوکیشن ویوتھ افغان کمشنریٹ کے باہم اشتراک سے جاری افغان کرکٹ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میںافغان اتلان کلب پشاورنے ٹاس جیت کرپہلے بریلے کلب دیرکوکھیلنے کی دعوت دی بریالے کلب نے مقررہ اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر180 رنزکاہد ف دیاجعفر شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کوآوٹ کیاجواب میں افغا ن اتلان کلب نے مقررہ ہد ف صرف تین وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیاعمدہ باولنگ پرجعفرشاہ کومین آف دی میچ کاحقدارقراردیاگیا۔افغان کرکٹ لیگ میں صوبہ بھر میں مقیم افغان کیمپوں میںجوان حصہ لے رہے ہیں ایونٹ ایک ہفتہ جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 22:30:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :