منشیات سے پاک پشاور سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد،فیسٹیول میں پانچ ایونٹس ہوئے

بدھ 30 نومبر 2022 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) منشیات سے صحت یاب ہونے والے افراد کےلئے پہلا ’’منشیات سے پاک پشاور ‘‘ سپورٹس فیسٹیول طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کمشنر پشاور ریاض محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل سپورٹس اینڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کی نگرانی فیسٹیول میں منشیات بحالی مراکز جن میں کئیر ویلفیئر آرگنائزیشن،الخدمت فاونڈیشن، ڈاکٹر خواجہ یونس بحالی مرکز، انجمن سماجی بہبود، دوست فاونڈیشن اور دا حق آواز بحالی مراکز کی ٹیموں نے شرکت کی۔

فیسٹیول میں ٹوٹل پانچ ایونٹس ہوئے جس میں سو میٹر ریس، رسہ کشی، والی بال، بیڈ منٹن اور کرکٹ شامل تھے‘فیسٹول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے کیا۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 19:40:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :