پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کل صبح کرنے کا فیصلہ

پی سی بی اور انگلش کرکٹ بورڈ جمعہ کی صبح دوبارہ مشاورت کریں گے، انگلش کھلاڑیوں کی صحت بہتر نہ ہونے پر میچ کا آغاز جمعہ سے ہو گا

muhammad ali محمد علی بدھ 30 نومبر 2022 21:26

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کل صبح کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 نومبر 2022ء ) پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کل صبح کرنے کا فیصلہ، پی سی بی اور انگلش کرکٹ بورڈ جمعہ کی صبح دوبارہ مشاورت کریں گے، انگلش کھلاڑیوں کی صحت بہتر نہ ہونے پر میچ کا آغاز جمعہ سے ہو گا، راولپنڈی ٹیسٹ میچ تاخیر سے شروع ہونے کی صورت میں ملتان اور کراچی ٹیسٹ میچز کا شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن تاخیر سے شروع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا تھا۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کے لیے گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 14 افراد بدہضمی کا شکار ہیں اور انگلش ٹیم کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ انگلینڈ کے 7 آفیشل اور 7 کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ طے ہے۔ جبکہ سابق برطانوی ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کے پیٹ کے انفیکشن ہونے کی وجہ بتائی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوروٹ کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں پر وائرس کا حملہ ہوا ہے، فوڈ پوائزن کی وجہ سے کچھ کھلاڑی بیمار ہوئے ہیں، مجھے بھی وائرل ہے امید ہے 24گھنٹے میں ٹھیک ہو جائیگا باقی کھلاڑیوں کی طبیعت بھی کل تک بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری طبیعت کی خرابی میں شیف کا کوئی کردار نہیں ہے، ایسی صورتحال کا کبھی کبھی سامنا کرنا پڑتا ہے، شیف ساتھ لائے تھے اور باقی ٹیمز بھی ساتھ رکھتی ہیں۔ جو روٹ کا کہنا تھا کہ آج کے سیشن میں ہم چند کھلاڑی شریک ہوئے ہیں، بیماری نہ ہوتے تو بھی کم کھلاڑی ہی پریکٹس کے لئے آتے کیوںکہ آج کا پریکٹس سیشن آپشنل تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے اسکواڈ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، اسکواڈ میں پندرہ سولہ کھلاڑی موجود ہیں، کل تمام کھلاڑی گروانڈ میں موجود ہوں گے اگر کوئی کھلاڑی عدم دستیاب ہو تو متبادل کھلاڑی میدان میں آئے گا۔ انگلش کھلاڑی جوئے روٹ نے کہا کہ پاکستانی سکواڈ اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور یہاں کی پچ بھی بہت اچھی ہے اچھے کھیل کی امید ہے۔

جوروٹ نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی سیریز ہے، ہم بہت پرجوش اور خوش ہیں کیونکہ پاکستان کے شائقین بہت اچھے ہیں، ہم کوشش کرینگے کہ شائقین کو مایوس نا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت سے فائدہ اٹھانا پڑتا ہے پریشر ہوتا ہے مگر کھیل اچھا ہونا چاہیے، کبھی مخالف کو سمجھنا آسان ہوتا ہے کبھی مشکل ہوتا ہے، کھیل بغیر پریشر کے ہی کھیلا جائے تو پرفارمنس اچھی ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 21:26:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :