خواتین ریفریز پر مشتمل ٹیم (کل) فیفا ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرے گی

بدھ 30 نومبر 2022 23:20

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) فیفا ورلڈ کپ2022ء میں جمعرات کو جرمنی اور کوسٹاریکا کے مابین شیڈول میچ میں خواتین ریفریز پر مشتمل ٹیم نئی تاریخ رقم کرے گی۔ یہ فیفا مینز ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا موقع ہوگا جب تینوں خواتین ریفریز فرائض سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی فرانس کی سٹیفانے فراپارٹ مینز فٹ بال ورلڈ کپ میں فرائض سرانجام دینے والی پہلی خاتون ریفری کا اعزاز حاصل کرلیں گی جبکہ برازیل کی نیوزا گیک اور میکسیکن کیرن ڈیاز میڈینا البیت سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بطور اسسٹنٹ ریفریز سٹیفانے کو جوائن کریں گی۔

واضح رہے کہ سٹیفانے نے 2020ء چیمپئنز لیگ میں فرائض سرانجام دے کر پہلی خاتون ریفری ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا جبکہ 38 سالہ سٹیفانے 2019ء میں یورپین سپر لیگ میں لیور پول اور چیلیسا کے مابین میچ کو بھی سپروائز کرکے پہلی خاتون ریفری ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔ فرانس کی سٹیفانے نے رواں ورلڈ کپ میں پولینڈ اور میکسیکو کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فورتھ آفیشل کے طور پر فرائض سرانجام دے کر پہلی خاتون آفیشل کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 23:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :