ٹوئن سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید تین میچز 3 دسمبر کو کھیلے جائیں گے

جمعرات 1 دسمبر 2022 11:48

ٹوئن سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید تین میچز 3 دسمبر کو کھیلے جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2022ء) پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری ٹوئن سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید تین میچز 3 دسمبر کو کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شفقت رضا کے مطابق پہلے میچ میں فیڈرل کلب اسلام آباد کا مقابلہ پینتھر کلب سے ہوگا۔ دوسرا میچ جناح کلب اور ینگ بوائز کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں پاک سپورٹنگ کلب اور القائم کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے تحت ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 01/12/2022 - 11:48:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :