رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا

سابق آسٹریلوی کپتان آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کے فرائض نبھارہے تھے

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:14

رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا
پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) آسٹریلیا کو دو بار عالمی کپ کا چمپئن بنوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران سابق آسڑیلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر پرتھ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رکی پونٹنگ ٹیسٹ سیریز کی کوریج کے لیے دی چینل سیون کے براڈکاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، وہ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران کمنٹری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔دوسری جانب چینل 7 کے ترجمان نے تصدیق کی کہ رکی پونٹنگ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ آج کی بقیہ کوریج کے لیے کمنٹری فراہم نہیں کریں گے۔اسٹار بلے باز رکی پونٹنگ کو آسٹریلوی ٹیم کے سنہری دور کے کپتان کے روپ میں دیکھا جاتا ہے، وہ 1999سے 2007تک آسٹریلیا کی مسلسل تین ورلڈ کپ کی فتحوں کا حصہ ہونے کے علاوہ اس نے 2006اور 2009کے ایڈیشنز کینگروز کی قیادت کی۔پونٹنگ کو بین الاقوامی کرکٹ سے الوداع ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، 47 سالہ کرکٹر نے 2014 سے 2016 تک آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی کوچنگ کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 20:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :