امام الحق اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ کے دوران حارث رئوف کیلئے نعرے

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:14

امام الحق اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ کے دوران حارث رئوف کیلئے نعرے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اسٹیڈیم میں فاسٹ بولر حارث رئوف کے لیے شائقین نے نعرے لگادئیے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق کی بیٹنگ کے دوران حارث روف کے لیے نعرے لگائے گئے۔بائونڈری لائن پر بیٹھے حارث روف نعروں کی آواز سن کر شائقین کو دیکھتے ہیں تاہم وہ کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کرتے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 657 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اس اننگز میں حارث روف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 20:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :