شائقین کرکٹ میچ کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں، سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد نواز گوندل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ میچ کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہمارے سینڑی ورکرز کے ساتھ تعاون کریں ۔ہمارے افسران اور ورکرز ہمہ وقت آپکی خدمت کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہیں۔صفائی کی کاوشوں میں شہریوں خاص کر شائقین کرکٹ کا تعاون درکار ہے۔

آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز میچ کے دوران صبح 6 بجے سے لے کر شام میچ ختم ہونے کے بعد تک سٹیڈیم میں موجود رہینگے اور صفائی کو یقینی بنائینگے، صفائی کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے اس سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیم نے جمعہ کے روزاصغرمال سکیم یوسی ۔

(جاری ہے)

20کی جامع مساجدمیں جا کر امام صاحبان سے ملاقات کرتے ہوئے اپیل کی کہ جمعہ کے خطبات میں صفائی کی اہمیت و افادیت کے بارے میں نمازیوں میں شعور بیدار کریں۔

ٹیم نے نمازیوں کو صفائی سے متعلق آگاہ کیا اور معلوماتی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ کوڑا کرکٹ کوڑے دان میں ڈالیں یا ہمارے سینٹری ورکرز کو دیں ۔اپنے گھر شہر کا ماحول صاف ستھرا رکھیں،شہریوں کی مشترکہ کوششوں سے ہم اپنے شہر کو صاف ستھرا شہر بنانے میں کامیاب ہو نگے۔ہمارے ورکرز شہرکی گلیوں،بازاروں،سڑکوںکی دھلائی اور صفائی یقینی بنا رہے ہیں، شہری کوڑا کرکٹ کھلے عام نہ پھینکیں۔ میرا کوڑا میری ذمہ داری کا سلوگن اپناتے ہوئے کوڑا کرکٹ کوڑا دان تک پہنچائیں صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کریں ۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 20:17:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :