خیبر پختونخوا نے 67 ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) خیبر پختونخوا نے 67ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، ٹیم واپس پشاور پہنچ گئی سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، بعد ازاں ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ سے ملاقات کی جنہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

اس موقع پرپاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کیصدر وچیئر مین خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن سید اظہر علی شاہ، صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ، ایڈمن آفیسر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس اعوان حسین سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے مطابق محسن خان نے ایلیمنیشن ریس مرد ایلیٹ میں گولڈ اور 200 میٹر سپرنٹ میں برونز، ثناء اللہ نے اسی کیٹگری میں سلور اور کارین ریس میں برونز، ساجد علی خان ایک ہزار میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل میں اور نبی اللہ نے پانچ سو میٹر ٹائم ٹرائل میں برونز میڈلز، تین ہزار میٹر انفرادی پرسوٹ مرد جونیئر میں نبی اللہ نے سلور، چار ہزار میٹر ٹیم پرسوٹ میں ساجد علی خان، ثناء اللہ، صادق اللہ او خضر حیات نے سلور میڈل جیتا۔

(جاری ہے)

ایک ہزار میٹر ٹیم سپرنٹ میں ساجد علی خان، صادق اللہ اور محسن خان پر مشتمل ٹیم نے برونز بکہ ایک ہزار ٹیم سپرنٹ میں نازیہ خان، نور العین اور فریال امان پر مشتمل ٹیم نے برونز میڈل جیتا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چیمپئن شپ میں 4 صوبوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان، پی او ایف واہ، بائیکستان اور واپڈا سے تعلق رکھنے والی کل 09 ٹیموں کے 106 سائیکلسٹوں نے حصہ لیا۔ واپڈا نے مین ایلیٹ ٹیموں میں 90 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر چیمپئن شپ جیت لی جبکہ خیبر پختونخواہ مین ایلیٹ 48 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 20:17:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :