ساوتھ ایشن چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

ٹرائلز میں منتخب ہونے والے پانچ کھلاڑیوں میں سے چار کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ،

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے ساوتھ ایشن چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا ہے موجودہ نیشنل چیمپئن فہد خواجہ کی قیادت میں 5 رکنی ٹیم امم خواجہ۔ حسیب خواجہ۔ شاہ خان خیبر پختونخواہ سے ٹیم میں سلیکٹ ہوے ہیں پانچویں کھلاڑی عاصم قریشی کا تعلق پنجاب سے ٹیم سلیکشن کیلئے ٹرائلز کراچی اسلامیہ ٹیبل ٹینس کلب میں منعقد ہوئے جس میں پاکستان کے ٹاپ 32 کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی۔

اس طرح ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں 4 کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے جو 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہونے والے ساوتھ ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے جس میں پاکستان۔ انڈیا۔ سری لنکا۔ بنگلہ دیش۔ بھوٹان۔ نیپال اور مالدیپ کے کھلاڑی اور افیشل شرکت کریں گے جس میں پوزیش حاصل کرنے والے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی ورلڈ کوالیفائنگ کیلئے قطر کے شہر دوہا جائیں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریش کتنی کھلاڑیوں کو اس چیمپئن شپ میں بھیجنے میں کامیاب ہوتی ہے پاکستان سپورٹس بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخواہ ان کھلاڑیوں کیلئے فنڈز فراہم کرتے ہیں یا نہیں اس سے قبل بھی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز برمنگھم۔

(جاری ہے)

اسلامک سولیڈیرٹی گیمز ترکی اور جونیئرایشین چیمپئن شپ میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 20:17:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :