طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی سرگرمیوں میں بھی ضرور حصہ لیں‘احسان بھٹہ

محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے ڈی سی لاہورسپورٹس گیمز2022ء کیلئے مکمل تعاون کیا

جمعہ 2 دسمبر 2022 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ طالب علم تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی سرگرمیوں میں بھی ضرور حصہ لیں، ڈی سی لاہور سپورٹس گیمز 2022ء کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہے ہیں، محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے ڈی سی لاہوسپورٹس گیمز 2022ء کے لئے مکمل تعاون کیاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کو پنجاب سٹیڈیم میںڈی سی لاہور سپورٹس گیمز 2022ء میں خواتین کے اتھلیٹکس ، جوجٹسو ودیگر کھیلوں کے مقابلوں میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہورطارق خانزادہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ ودیگر بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے مزیدکہا ہے کہ ڈی سی لاہور سپورٹس گیمز 2022ء میں ضلع لاہور کے کھلاڑیوں نے بہترین سپورٹس کا مظاہرہ کیا ہے، کھلاڑیوں کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں مقابلوں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب احسان بھٹہ نے مقابلوں میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

وقت اشاعت : 02/12/2022 - 23:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :