ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنامنٹ ہے ، آئن مورگن

جمعہ 2 دسمبر 2022 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) برطانوی کھلاڑی آئن مورگن نے کہا ہے کہ ٹی ٹین بنیادی طور پر ایک مکمل تفریحی ٹورنمنٹ ہے جس میں شائقین کے ساتھ کھلاڑی بھی لطف اندوز ہوتے ہیں،میں ذاتی طور پر ٹی ٹین کا مداح ہوں اور خوش قسمتی سے کئی برسوں سے اس ایونٹ کا حصہ ہوں۔ ان خیالات کا اظہار برطانوی کھلاڑی آئن مورگن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ابوظہبی میں جاری دس روزہ ٹی ٹین لیگ میں نیویارک اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل برطانوی کھلاڑی آئن مورگن نے مزید کہا کہ ٹی ٹین ایک تیز ترین فارمیٹ ہے جس میں کسی بھی کھلاڑی کے پاس فیصلہ سازی کے لئے محدود وقت میسر ہوتا ہے، صحیح فیصلہ لینے کی صورت میں درست نتائج کا حصول یقینی ہوتا ہے اور یہی ٹی ٹین کی خوبصورتی بھی ہے اورکسی بھی ٹیم ممبرکی طرف سے لئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کی نسبت رواں سیز ن میں پچ کی کنڈیشن بہت اچھی ہے اور تیز رفتار باولنگ کے لئے موزوں بھی ہے جس سے کھیل میں تیزی کا عنصر نمایاں ہوتا ہے۔ موسم کی کنڈیشن کے حوالے سے کئے گئے ا یک سوال کے جواب میں آئن مورگن نے کہا کہ مقامی موسم انتہائی بہتر ہے لیکن شام میں گیند گیلی ہو جا تی ہے۔ خیال رہے کہ ابوظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں نیویارک اسٹرائیکرز پہلی بار شامل ہوئی ہے اور اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہے ابوظہبی ٹی ٹین کا فائنل زید کرکٹ اسٹیڈم میں چار دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 23:08:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :