فتح کے باوجود یوروگوائے کا فیفا ورلڈکپ کے پہلے ہی راونڈ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا

پوائنٹس ٹیبل پر پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود جنوبی کوریا پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی، پرتگال بھی اپ سیٹ شکست کے باوجود ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کا حصہ بن گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2022 23:47

فتح کے باوجود یوروگوائے کا فیفا ورلڈکپ کے پہلے ہی راونڈ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2022ء) فتح کے باوجود یوروگوائے کا فیفا ورلڈکپ کے پہلے ہی راونڈ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، پوائنٹس ٹیبل پر پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود جنوبی کوریا پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی، پرتگال بھی اپ سیٹ شکست کے باوجود ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کا حصہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022 کے سلسلے میں اپنے آخری گروپ میچ میں فتح کے باوجود یوروگوائے کا ٹورنامنٹ میں سفر مایوس کن انداز میں ختم ہو گیا۔

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے دوران اپ سیٹس ہونے کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا، جب یورو چیمپئن پرتگال کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ جمعہ کے روز گروپ ایچ کے سلسلے میں 2 میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

پرتگال اور جنوبی کوریا جبکہ گھانا اور یوروگوئے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ اس گروپ کی دلچسپ بات یہ تھی کہ چاروں ٹیموں میں سے کسی بھی ٹیم کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم نہیں ہوئے تھے۔

اس گروپ سے پرتگال اور یوروگوئے کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے، تاہم جنوبی کوریا نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے اپ سیٹ شکست دے کر یوروگوئے کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ یوروگوئے نے بھی گھانا کو دو صفر سے شکست دی، تاہم یوروگوئے یہ میچ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔ گروپ ایچ میں پرتگال نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ جنوبی کوریا اور یوروگوئے 4،4 پوائنٹس حاصل کرسکے۔

 یوروگوئے اور جنوبی کوریا کے گولز کا فرق بھی ایک جیسا تھا، تاہم کورین ٹیم ٹورنامنٹ میں زیادہ گولز اسکور کرنے کی وجہ سے فائنل 16 میں پہنچ گئی۔ گروپ میچز میں جنوبی کوریا نے 4 جبکہ یوروگوئے نے 2 گول اسکور کیے۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 23:47:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :